پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم،پیر سے اسکولزکھلیں گے

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں ،21 طویل چھٹیوں کے بعد اسکولز آج صبح (پیر)سے کھلیں گے۔

صوبے بھر میں سرکاری طور پر 23 دسمبر سے 12 جنوری تک تعطیلات کی گئی تھیں،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھٹیوں کے بعد کے اوقات کار بھی جاری کردئیے گئے۔

بنگلادیش نے بھی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،شکیب الحسن باہر

پیر تا ہفتہ صبح 08.45 سے دوپہر 02:45بجے تک تعلیمی ادارے لگیں گے،جمعہ کے روز اوقات کار صبح 08.45بجے سے دوپہر 12:30بجےتک ہوں گے۔

محکمہ اسکولز پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More