لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی مکاریوں سے قوم بخوبی آگاہ ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعصاب پر سوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر 2018 کے انتخابات سے قبل نااہل کروایا گیا۔ اور اب مریم نواز بھاری مینڈیٹ سے وزیر اعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ظلم کا نظام جلد مٹ جائے گا، انصاف کا بول بالا ہو گا، حافظ نعیم الرحمان
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی مکاریوں سے قوم بخوبی آگاہ ہے۔ اور کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما خود نہیں چاہتے کہ بانی جیل سے باہر آئے۔