پاکستان کو ٹی 20 ویل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

ہم نیوز  |  Jan 12, 2025

لاہور: پاکستان کو تیسرے ٹی 20 وہیل چئیر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی۔

انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چئیر کرکٹ نے پاکستان کو ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپ دی۔ وہیل چئیر کرکٹ ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز مئی سے کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، محسن نقوی

ذرائع کے مطابق وہیل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور، کراچی اور فیصل آباد کے میدان زیر غور ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More