عمران خان کے علاوہ کوئی میرا باس نہ بنے ، شیر افضل مروت

ہم نیوز  |  Jan 12, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔

ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کے معاملے پر میں نے پارٹی  کو کمٹمنٹ دی کہ  مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا  لیکن کسی کو یہ حق نہیں کہ میڈیا پر بیٹھ کر میرے خلاف بیانات دے۔

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی 

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میرے حوالے سے لوگوں کی محبت برداشت نہیں ہو رہی ہے، ہماری پارٹی میں پریشرگروپس ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے جاتے ہیں لیکن میں کبھی بانی پی ٹی آئی  کے پاس گروپنگ  کرنے کے لیے نہیں گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین نامزد کیا،وہ بھی واپس لے لیا، مجھے پارٹی کی خاطر وکالت بھی چھوڑنی پڑی، بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی اورمیرا باس بننےکی کوشش نہ کرے۔

کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے بد مزگی  پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن جب  مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے تو ماحول بہتر ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ22 سے 25 نومبر کی رات تک کیا ملاقاتیں ہو رہی تھیں؟ ظاہر ہے ہمیں آفرز ہوئی ، یہ غلط ہے کہ ہمیں کوئی آفر نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More