چیمپئنز ٹرافی سے بھارتی ٹیم کو دھچکا ، جسپریت بمراہ کا گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 12, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا ، فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجھن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی ، فخر زمان ، امام الحق اور شاداب خان کی ٹیم میں واپسی متوقع

بمراہ کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ جمع کرانے کے لیے توسیع مانگی ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More