مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کاغذ لہرا کر سائفر کا ڈرامہ رچایا، پہلے کہا گیا امریکی غلامی نامنظور،اب کہہ رہا ہے مجھے قید سے آزاد کرائو۔
ہم نیوز کے پروگرام ” کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملک کو بہت زیادہ چیلنجز درپیش ہیں، دہشتگردی جیسے چیلنج کا سامنا ہے، ہماری پوری توجہ ملک کو آگے لے کر جانے پر ہے۔
حکومت بغیر کسی دباؤکے مذاکرات کی ٹیبل پرآئی، ہمیشہ سنجیدگی سے معاملات کو چلانے کی بات کی، حکومت کھلے دل اور کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھی ہے، مذاکرات کی کامیابی سے ملک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم
بانی پی ٹی آئی اڈیالہ میں ہو یا بنی گالہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں سے ہی ممکن ہے۔
کچھ لوگ میڈیا میں زندہ رہنے کیلئے بیانات دیئے جاتے ہیں، دنیا کا کوئی ملک اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی جو زیادہ گالی دیتا تھا اس کو شاباش دیتے تھے۔