دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر آ گیا

ہم نیوز  |  Jan 12, 2025

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شہر قائد کراچی پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار میں اضافے کے سبب اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 262 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا

آلودہ ترین شہروں میں ڈھاکا دوسرے اور کابل تیسرے نمبر پر، دہلی چوتھے اور کولکتہ کا آلودہ ترین شہروں میں پانچواں نمبر ہے۔

ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے باعث کراچی میں ہوا کا معیار دنیا میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس خراب ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی ہرسال 70 لاکھ افراد کی موت کی وجہ بنتی ہے، آلودگی زیادہ ہونے سے  دمہ جیسے مرض میں مبتلا افراد کو اپنا خاص خیال رکھنا رکھنا چاہیے اورماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More