امریکی معیشت پر بریف، صدر جو بائیڈن کا بڑا بیان

سچ ٹی وی  |  Jan 11, 2025

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دور اقتدار میں امریکی معیشت پر بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ دسمبر 2024 میں امریکا میں بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پر آئی۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ان کے دور میں 16.6 ملین نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک ریکارڈ ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 4 سال کی حکومت میں کورونا وبا کے باوجود حالات پر قابو پاکر ان کی حکومت نے نا صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے بلکہ ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں کام بھی کیا جس سے امریکیوں کے 160 ارب ڈالر بچیں گے۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ملک میں توانائی کی پیداوار امریکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More