زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.381 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13997 ارب ڈالر تھا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
18 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات
تین جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.378 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.695 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 4.683 ارب ڈالر ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر میں 2.305 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔