اسلام آباد، مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jan 11, 2025

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

مشرقی پنجاب،کشمیر، مری،گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

امریکہ، موسم سرما کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج، سینکڑوں پروازیں متاثر

لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More