جولائی تا دسمبر 2024،سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں 4فیصدکی کمی ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jan 10, 2025

جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 22933000ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 23881000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔

تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ،محمد آصف نے فائنل جیت لیا

دسمبر2024میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 4154000ٹن ریکارڈکیاگیاہے جودسمبر2023کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، دسمبر2023میں ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 4063000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں سیمنٹ کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا، نومبرمیں ملک میں 4146000ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More