پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بڑا ریلیف مل گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ای سی پی نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کو خارج کردیا۔
پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر ، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں، کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کےسینیٹر شہادت اعوان کے ریفرنس کو مسترد کردیا۔