بلوچستان، ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی، جے یو آئی کا دھرنا، ہائی ویز بند

ہم نیوز  |  Jan 09, 2025

کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یوآئی کے کارکنان نے دھرنا دے کر ہائی ویز بند کردیں۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ہونے والے ضمنی الیکشن میں نتائج کی تبدیلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

اشیائے خوردونوش لے کر پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

حکام کے مطابق جے یو آئی کارکنان نے مسلم باغ میں این 50 ہائی وے پر دھرنا دیا جس سے ہائی وے بند ہوگئی اور بلوچستان کی خیبرپختونخوا، پنجاب کے ساتھ آمدورفت معطل ہوگئی۔

کوژک ٹاپ پر بھی جے یوآئی کارکنوں کے احتجاجی دھرنے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہے، قلعہ عبداللہ میں سید حمید کراس، پشین میں یارو پل پر اور لورالائی میں دھرنے سے ڈی جی خان این 70 شاہراہ بند ہوگئی۔

اس کے علاوہ بولان میں دھرنے سے این 65 سبی سکھر شاہراہ بند ہے، بھوانی کے مقام پر احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ کوشک کے مقام پر دھرنے سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More