بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تعلیمی اداروں کے احاطے میں طلبا ونگز کو سیاسی سرگرمیاں سرانجام دینے سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مستقل وائس چانسلرز اور طلبا یونینز بحال کی جائیں، قائمہ کمیٹی

عدالت نے سیکرٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن اور صوبائی سیکرٹری اسکولز کو ہدایت کی تھی کہ تعلیمی اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات اور سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اگلے حکم تک تعلیمی اداروں اور ان کے احاطے میں سیاسی سرگرمیوں پر سختی سے مکمل پابندی رہے گی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت بلوچستان طلبا ونگز کی سرگرمیوں کے لیے کچھ مناسب جگہیں مختص کرے گی۔ لیکن تعلیمی اداروں کے احاطے میں نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More