اہم نکاتبلوچستان میں ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنافوجی عدالتوں سے سزایافتہ افراد کو جیل میں سہولیات کی رپورٹسامان سے لدی 10 گاڑیاں کرم کے مختلف علاقوں کے لیے روانہپرویز الہٰی اینٹی کرپشن کورٹ لاہور میں پیش نہ ہو سکےوزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کراچیمعاشی نمو کے لیے سرمایہ اور بینکوں سے قرض چاہیے، وزیراعظمپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔بدھ کو کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ ابھی کمٹمنٹ پوری کرنا ہیں، آئی ایم ایف کو اس وقت ٹاٹا بائے بائے نہیں کہہ سکتے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، اب ہمیں معاشی نمو کی طرف بڑھنا ہے۔ معاشی نمو کے لیے سرمایہ اور بینکوں سے قرض چاہیے۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ’ہمیں جو قدرتی وسائل ملے ہیں اور جو مہارت ہے اُن کو کس طرح جوڑیں۔ اس پر صنعت کار اور سرمایہ کار حکومت کو تجاویز دیں۔ وہ اپنے تجربے اور مہارت سے بتائیں کہ پاکستان کو کیسے آگے لے کر جائیں۔‘فوجی عدالتوں سے سزایافتہ افراد کی جیل منتقلی کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمعسپریم کورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے 9 مئی کے مجرموں سے ملاقاتیوں کی تفصیلات جمع کروائی ہیں۔بدھ کو عدالت عظمیٰ میں 9 مئی کے 28 مجرمان کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں جمع کروائی گئیں جس کے مطابق مجرمان کو 21 اور 26 دسمبر کو مجرم ثابت ہونے کے بعد جیل منتقل کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 میں سے 8 مجرموں سے سزا کے بعد ایک بار اہل خانہ کی ملاقات ہو چکی ہے۔سامان سے لدی 10 گاڑیاں کرم کے مختلف علاقوں کے لیے روانہضلع کُرم میں پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی طور پر سامان سے لدی 10 گاڑیاں کرم کے مختلف علاقوں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔پشاور سے اردو نیوز کے نامہ نگار فیاض احمد کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بگن روڈ کلئیر ہے، مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ کرم کے تمام راستوں پر کرفیو نافذ ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ’کرم کے داخلی اور اندرونی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہیں۔‘بلوچستان میں ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنابلوچستان اسمبلی کی نشست کوئٹہ پی بی 45 پر ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری ہے اور جے یو آئی نے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں دھرنا دیا ہوا ہے۔کوئٹہ سے اردو نیوز کے نامہ نگار زین الدین احمد کے مطابق ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف مشرقی بائی پاس روڈ دالبندین کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال اور دھرنے میں پارٹی کے ضلعی امیر مولانا صالح محمد حقانی ناظم سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حاجی بابو انور نوتیزئی و دیگر روڈ بلاک کرنے والے جمعیت علمائے اسلام کے اراکین کے ساتھ موجود اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کورٹ لاہور میں پیش نہ ہو سکےپنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کورٹ لاہور نے تمام ملزمان کو اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل عامر سعید راں نے پرویزالہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔وکیل نے بتایا کہ پرویز الہی کل بھی مختلف عدالتوں میں پیش ہوئے۔ اور دھکے لگنے کی وجہ سے ان کی پسلیوں میں درد ہے۔جج نے کہا کہ ملزم زیادہ ہیں ہر تاریخ پر کوئی نہ کوئی ملزم غیرحاضر ہو جاتا ہے۔ پراسیکیوشن نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیشہ سے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کراچیوزیراعظم شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمنل کا دورہ اور وہاں ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام کا افتتاح کریں گے۔اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔ وزیراعظم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے، اور وہاں منعقد تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت بھی وزہر اعظم کے ہمراہ ہیں۔