وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رائٹ سائزنگ کے تحت حکومتی وزارتوں اور محکموں میں ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی حجم کوکم کرنے کیلیے 10 وزارتوں کے 65 محکموں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں 40 محکموں یا اداروں کو ختم کر دیا جائے گا، 28 محکمے اور ادارے یا تو ختم ، پرائیویٹائز یا صوبوں کو ٹرانسفرکر دیے جائیں گے، وزارت دفاع اور عدلیہ میں بھی ڈاؤن سائزنگ ہو گی۔
اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے ، سب کو ٹیکس دینا ہو گا ، وزیر خزانہ
محمد اورنگزیب نے کہا کہ 43 وزارتوں اور400 اداروں کا جائزہ لے رہے ہیں جن کا موجودہ بجٹ میں خرچہ 876 ارب روپے ہے، مرحلہ وار غیر ضروری اداروں کو ختم کیا جائے گا۔ وزارت امور کشمیرو جی بی، سیفران، اطلاعات ونشریات اور ثقافتی ورثہ کو ضم کریں گے۔