حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی، بیرسڑ عقیل ملک

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

مشیر وزارت قانون وانصاف بیرسڑعقیل ملک  نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما بیرسڑ عقیل ملک نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اورعلیمہ خان کی باتوں میں تضاد ہے،علیمہ خان کی بات کا نہ سر ہے نہ پیر۔

پی ٹی آئی کی ہزاروں خواہشیں ایسی ہیں کہ ہر خواہش پر دم نکلے، طلال چودھری

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ نہ ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل ہے،اسی مذاکراتی کمیٹی کو رسائی دی گئی تھی، یہ اسیران کی رہائی کا مطالبہ تحریری طور پردینے سے قاصرکیوں ہیں؟ اسیران کی کوئی فہرست نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی مل جائے گی، سپریم کورٹ نے اہم کیس لگایا ہوا تھا اس وقت بھی ان کو رسائی دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  یہ جماعت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے اس لیے تحریری مطالبات ضروری ہیں، تحریری چیزیں آئیں گی تو عوام کو بھی پتہ چلے گا آخر یہ چاہتے کیا ہیں۔

حکومت پاکستان کےعوام کی خاطر مذاکرات کر رہی ہے، حکومت عدالت کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی، یہ کبھی بنی گالہ اور کبھی نتھیا گلی شفٹ کرنے کی بات کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More