یواے ای نے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی مؤخر کرا دی، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Jan 07, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی مؤخر کرا دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان میں یو اے ای کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے صدر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی مؤخر کرا دی۔ جبکہ پاکستان نے یو اے ای کو اسی ماہ 2 ارب ڈالر واپس کرنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے نومبر میں 1248 ارب روپے قرض لیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی سفارتکاری کے لیے کوششوں کے ثمرات آ رہے ہیں۔ اور 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں وقت دینے پر یو اے ای کے صدر کا مشکور ہوں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں سمیڈا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں اضافہ خوش آئند بات ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی کرے گا اور خوشحال ہو گا۔

کرم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کرم میں حملے سے امن معاہدے کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ کرم حملہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایک مذموم حرکت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More