شیر افضل،افنان اللہ گلے مل کر ایک دوسرے کو بھائی بول دیا

ہم نیوز  |  Jan 07, 2025

پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت اور ن لیگ کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان  نے گلے مل کر ایک دوسرے کو بھائی بول دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں کا آمنا سامنا ہوا، ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ ہم سیاسی ورکرز ہیں، ہمارے دلوں میں اب کوئی میل نہیں ہے، دل میں ایک دوسرے کا احترام ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی جلدی حکومت کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، حامد رضا

انہوں نے کہا کہ میں انہیں چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں، اس کے جواب میں سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ میں بھی شیر افضل کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، دونوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو اللہ حافظ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More