شیخ حسینہ واجد کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

ہم نیوز  |  Jan 06, 2025

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔ دوسرا وارنٹ شیخ حسینہ کے دور حکومت میں جبری گمشدگیوں سے متعلق ہے۔

چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت نے شیخ حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ اور یہ جاری کیا گیا ایک اور وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر جاری کیا گیا۔

شیخ حسینہ واجد کا دوسرا وارنٹ بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی جانب سے جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔

عدالت کی جانب سے اس سے قبل بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More