شہر قائد میں اس سال سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور لوگوں کا ماننا ہے کہ اس بار پچھلے سال کے مقابلے زیادہ سردی ہے۔
گزشتہ شب کراچی شہر میں درجہ حرارت نیچے گر کر 9 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ، شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق، شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔