ترکیہ کی برآمدات نے ریکارڈ ہدف پورا کر لیا

ہم نیوز  |  Jan 05, 2025

انقرہ: ترکیہ کی برآمدات 2024 میں ملک کی اب تک کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے برآمدات کا ریکارڈ ہدف حاصل کرنے پر کہا کہ گزشتہ سال ایک تکلیف دہ تھا۔ جس نے عالمی تجارت پر منفی اثر ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی خراب صورتحال کے باوجود 2024 میں ہماری اشیا کی برآمدات 2023 کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 262 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ 2023 میں درآمدات 255.8 ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔ اور گزشتہ برس درآمدات 4.9 فیصد سال بہ سال کم ہو کر 344.1 ارب ڈالر رہ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس 2025 میں برآمدات میں مزید بہتری آئے گی۔ اور نئے سال کے حوالے سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں۔ تاہم ہمیں محتاط اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے

طیب اردوان نے کہا کہ ہم نئی منڈیوں اور تجارتی شراکت داروں کو تلاش کر کے خطرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاکہ تجارتی فرق کو کم کیا جا سکے۔

برآمدات میں ریکارڈ اضافے کے بعد ترکیہ کا تجارتی خسارہ 22.7 فیصد کم ہو کر 106.3 ارب ڈالر سے 82.2 ارب ڈالر رہ گیا۔ جبکہ 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر تک کم ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More