سڈنی ٹیسٹ میں انڈیا کو شکست، آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

اردو نیوز  |  Jan 05, 2025

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انڈیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک کے مقابلے میں تین میچوں کی فتح سے اپنے نام کر لی ہے۔

انڈیا نے سیریز کے پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

سیریز کا آخری ٹیسٹ لو سکورنگ میچ رہا جس میں انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 185 رنز سکور کیے۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 181 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور انڈیا کو چار رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔

انڈیا کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور اُ س کے بلے باز صرف 157 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس طرح آسٹریلیا کو میچ میں فتح کے لیے صرف 162 رنز کا ہدف ملا جو اُس نے چار وکٹیں کھونے کے بعد حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں بیو ویبسٹر نے 39 اور ٹریوس ہیڈ نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔

دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ رہے۔

اس میچ میں سب سے زیادہ توجہ نوجوان کھلاڑی سیم کونسٹاس نے سمیٹی جن کی میدان میں انڈین پلیئرز کو تنگ کرنے اور فاسٹ بولر جسپرت بمرا کے ساتھ تلخ کلامی نے تماشائیوں کو شور مچانے پر مجبور کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More