بحرین نے تاریخ رقم کردی، سنیچر کو کویت سٹی میں کھیلے گئے فائنل میں سنسنی مقابلے کے بعد عمان کو 1-2 سے شکست دے کر 26 واں عربین گلف کپ جیت لیا۔
میچ کے دوسرے ہاف کے آخرتک عمان کو برتری حاصل تھی تاہم بحرین نے دومنٹ کے اندر دو گول کیے اور چھ سال بعد عربین گلف کپ فائنل میں دوسری مرتبہ فتح سمیٹ لی۔
کویت سٹی کے جابر الاحمد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں آخر تک یہ لگ رہا تھا کہ عمان تیسری مرتبہ ٹرافی اٹھائے گا۔
میچ کے پہلے ہاف میں عمان کے عبدالرحمن المشیفری نے 17 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری دلائی۔
بحرین کے محمد مرھون نے پنالٹی کک کے ذریعے یہ برتری 78 ویں منٹ میں برابر کردی، کچھ لمحوں بعد 80 ویں منٹ میں دوسرا گول ہوا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ عمان نے سیمی فائنل میں سعودی عرب کو1-2 سے شکست دی تھی۔