آج بھی سچا پیار ملنا مشکل نہیں، سنجیدہ شیخ

ہم نیوز  |  Jan 05, 2025

بھارتی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے کہا ہے کہ آج بھی سچا پیار ملنا مشکل نہیں ہے، زندگی میں ایسا شخص تلاش کرنا چاہیے جو سکون دے سکے۔

اداکارہ سنجیدہ شیخ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا ذاتی طور پرخیال ہے کہ محبت ایک خوبصورت احساس ہے، ایک ایسے شخص کو تلاش کیا جائے جو آپ کی روح کو پرسکون کرسکے۔

نیو ہم برائیڈل کیٹیور ویک کا لاہور میں شاندار انعقاد

وہ کہتی ہیں کہ آپ کو اس شخص میں سکون تلاش کرنے کے قابل ہونا چاہیے، یہ خوبصورت احساس ہے کہ اسے محسوس کیا جائے اوروہ ساتھ ہو۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے اچھے مراحل آپ کو لمحے میں رہنا سکھاتے ہیں لیکن برے مراحل آپ کو مشکل سے واپس آنا سکھاتے ہیں، سب کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More