لاہور: نیو ہم برائیڈل کیٹیور ویک میں 29 ڈیزائنرز کے مجموعوں کی نمائش کی گئی۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے سب سے مقبول اور معروف فیشن شو برائیڈل کیٹیور ویک کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ اس سلسلے کی 22ویں کڑی تھی۔ جو لاہور کے مقامی ہوٹل میں نیو پینٹس کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ جس میں مختلف برانڈز کے شو اسٹاپرز کے طور پر مشہور شخصیات کی بڑی تعداد کے علاوہ عمائدین شہر، شوبز انڈسٹری سے متعلق شخصیات، ڈیزائنرز، صحافیوں او رڈیجیٹل کرئیٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس سہہ روزہ فیشن شو کے 22ویں ایڈیشن میں مشرقی روایت کی اقدار سے مطابقت رکھتے ہوئے عروسی رجحانات کو پیش کیا گیا۔ نیو ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تینوں دن ملک کے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈل شو میں ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز کے ساتھ ایسے نوواردان کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لایا گیا۔ جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ یہ سلسلہ ہم نیٹ ورک کی جانب سے 2010 میں شروع کیا گیا۔ جسے آج بھی پاکستان کے سب سے اہم اور مقبول فیشن شو کی حیثیت حاصل ہے۔ نیو کے ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے اس سال نیو ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے رن وے پر 29 ڈیزائنرز کے مجموعوں کی نمائش کی گئی۔
شو کے پہلے دن جن ڈیزائنرز نے اپنے خوبصورت ملبوسات کو شو کیس کیا۔ ان میں جنید جمشید اور واؤ جیولری کے علاوہ منیب نواز، عائشہ شعیب ملک، ایج ری پبلک، ہما حماد، ذیشان دانش، اقراء فرقان اور پریشے فار ہاؤس آف عامر عدنان شامل ہیں۔
سہہ روزہ ہم برائیڈل کیٹیور ویک کی ایک وجہ شہرت معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپر پیش کرنے کے علاوہ جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی ہے۔ اس روایت کو اس سیزن میں بھی برقرار رکھا گیا۔
پہلے دن عائشہ شعیب ملک کے سیگمنٹ میں بلال سعید نے پرفارمنس پیش کی۔ جبکہ عروہ حسین ان کے شواسٹاپر پہن کر ریمپ پر آئیں۔ ایج آف ری پبلک نے اپنا خوبصورت مردانہ انتخاب پیش کیا۔ ان کے شواسٹاپر تھے ٹک ٹاک سنسیشن رجب بٹ۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ نیلم منیر کے دولہے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ہما حماد کے ماڈلز ان کے جگمگاتے ہوئے عروسی انتخاب کے ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔ ان کے شواسٹاپر ایک نہیں بلکہ دو کے حصے میں آئے۔ سونیا حسین ریمپ پر گلابی رنگ کے بھاری کام کے خوبصورت عروسی لباس میں بھاری جیولری کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ جبکہ ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ ممتاز بیگم سرخ اور گلابی امتزاج کے حسین لباس میں ریمپ کی زینت بنیں۔
اس کے بعد ریمپ پر اقراء فرقان کے ملبوسات پیش کیے گئے۔ پیسٹل اور وائبرنٹ رنگوں کے گھاگھرا چولی پر مشتمل اس انتخاب کی شواسٹاپر صبا قمر تھیں۔ جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں رقص کرتے ہوئے تالیوں کی گونج میں ریمپ پر اپنا جادو بکھیرا۔ ان کے پھیلائے گئے سحرکو توڑنے والے جنید جمشید کے ماڈلز تھے۔ جنہوں نے جے ڈاٹ کی خوشبو اپنے ہاتھوں میں لیے ریمپ پر واک کی۔ اس سیگمنٹ کی جان وسیم اکرم تھے۔
منیب نواز کے خوبصورت مجموعے کے شو اسٹاپر’’کٹر کراچی‘‘ کے ہیرو اور ہیروئین طلحہ انجم اور کنزہ ہاشمی تھے۔ جبکہ اس سیگمنٹ میں معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جسے حاضرین نے نہایت پسند کیا۔
شو میں پریشے عدنان کے پیش کردہ ملبوسات کے رنگ ہی کچھ اور تھے۔ دلہا اور دلہن کے خوبصورت ملبوسات کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا۔ ان کے شو اسٹاپر دانیہ کنول اور ایمل خان تھے۔
شو کی کوریوگرافر اور معروف ماڈل ونیزہ احمد نے حاضرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ونیزہ احمد نے اس موقع پر واو جیولری کو شو کیس کیا۔ جس کی شواسٹاپر ٹک ٹاک سنسیشن ایمن زمان تھیں۔ ذیشان دانش کی جانب سے کھلتے ہوئے رنگوں کے عروسی اور شادی بیاہ میں پہنے جانے والے دیگر ملبوسات کا انتخاب پیش کیا۔ ان کے شواسٹاپر کو پہن کر نمرہ خان ریمپ پر آئیں۔
دوسرے دن کا آغاز روایتی انداز سے کیا گیا۔ جس میں ڈیزائنرز احسان نذیر، المیرا، باسط سپرا، حفصہ عمران خان، حارث شکیل، مہدی، طیب آبو، ٹونی اینڈ گائے ویسٹڈیو ون بائے عبیر ندیم اور زاریا نے حصہ لیا۔
ریمپ پر سب سے پہلے سلک پر بھاری کورے دبکے کے کام پر مشتمل احسان نذیر کا انتخاب پیش کیا گیا۔ احسان نذیر کا شواسٹاپر پہن کر نازش جہانگیر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جبکہ گلوکار طاہر عباس نے اس موقع پر اپنے فن گلوکاری سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر المیرہ کا فیوژن اور روایتی رنگوں پر مشمل خوبصورت کامدار مردانہ انتخاب مرکز نگاہ تھا۔ جہاں کبھی ہم کبھی تم کے معروف کردار عماد عرفانی جدید اور اسٹائلش شو اسٹاپر پہنے ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔ ان کے بعد ریمپ کی رونق بڑھانے کے لیے باسط سپرا کے ماڈلز نے ریمپ واک کی۔ ان کے شواسٹاپر میں ملبوث میکال ذوالفقار اور امر خان ریمپ پر آئے تو لوگوں نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔
حفصہ عمران خان نے اس سال اپنے فیوژن ملبوسات کو شو کیس کیا۔ مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات ان کے شواسٹاپر سمیت ریمپ کی رونق میں اضافہ کر رہی تھیں۔ حارث شکیل نے حسب توقع اپنے بہترین لباس پیش کیے۔ ان کے شوخ رنگوں خوبصورت اور کامدار ملبوسات میں ملبوس ماڈلز نے ریمپ کو جان بخش دی۔ حارث شکیل کے شواسٹاپر پہن کر زباب رانا ریمپ پر آئیں۔
مہدی نے روایتی اور جدید امتزاج پر مشتمل اپنے ملبوسات پیش کرکے شو کو چار چاند لگا دیئے۔ ان کے شو اسٹاپر پہن کر معروف اداکارہ صبا حمید اور مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 کی شہرت یافتہ ماڈل روما مائیکل نے ریمپ پر واک کی۔
دوسرے دن اسٹیج کی رونق بڑھانے کے لیے راشد رانا اپنی لائیو پرفارمنس کے لیے موجود تھے۔ طیبب آبو کے سیاہ رنگ کے دلکش مردانہ انتخاب نے حاضرین کا دل جیت لیا۔ ان کے شواسٹاپر پہن کر عمر شہزاد اسٹیج پر آئے جبکہ اس موقع پر پیش کی جانے والی خماریاں بینڈ کی پرفارمنس کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ اس موقع پر ٹونی اینڈ گائے کی ٹیم بھی ریمپ پر جلوہ افروز ہوئی۔
ویسٹیڈیو ون بائی عبیر ندیم کے سیاہ ملبوسات نے ریمپ پر اجالا بکھیر دیا۔ ان کے ملبوسات کی پیش کش کے دوران عدنان ڈھول کی خوبصورت پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ فلم کٹر کراچی کے ولن اور معروف اداکار عمران اشرف ان کے شواسٹاپر زیب تن کیے اسٹیج کی رونق بڑھا رہے تھے۔
دوسرے دن کے آخری شو کی آخری پیش کش زاریاکی تھی جہاں ان کے ہلکے اور شوخ رنگوں کے ملبوسات پہنے ماڈلز ریمپ پر گامزن تھیں۔ زینیا کی شواسٹاپر مشہور ماڈل و اداکارہ صدف کنول تھیں۔
شائقین ہمیشہ ہی نیو برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے اور آخری دن کے گرینڈ فنالے کے منتظر رہتے ہیں۔ جہاں ڈیزائنرز اپنے بہترین مجموعے کے ساتھ داد وتحسین حاصل کرتے ہیں۔ امسال تیسرے دن کی رونق لگانے کے لیے احسن، ز بسپوک مینزوئیر، عمران راجپوت، فہد حسین، فاطمہ اشعر، ایچ ایس وائی، میہا، مسفرہ سعد، سوچاج اور زگی شامل تھے۔
احسن، زبسپوک مینزوئیر کی جانب سے دولہا کے ملبوسات پیش کیے گئے جس میں شیروانی کے علاوہ کلاہ اور شالز کی بھی وسیع رینج پیش کی گئی ۔ ان کے دلکش شواسٹاپر پہن کر میکال ذوالفقار ریمپ پر رونما ہوئے بعد ازاں علی ظفر اور دانیال ظفر نے زبردست پرفارمنس پیش کرکے حاضرین کی خوب داد سمیٹی۔
عمران راجپوت اپنے خوبصورت انتخاب سمیت شو کا حصہ تھے،۔ ان کے شو اسٹاپر پہن کر منیب نواز ایک ننھے ماڈل کے ہمراہ ریمپ پر تشریف لائے۔ برائیڈل کیٹیور ویک کے شرکاء فہد حسین کے انتخاب کے بطور خاص منتظر ہوتے ہیں۔ امسال فہد حسین کی جانب سے ہلکے اور گہرے دونوں رنگوں کے عروسی جوڑے پر مشتمل انتخاب پیش کیا گیا۔
اس موقع پر منواسسٹرز کیجانب سے پیش کی گئی پرفارمنس کو حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ فہد حسین کے شواسٹاپر پہن کر جب معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ تو لوگوں نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ ان کی متحرک اور جاندار پرفارمنس نے شو کی رونق میں اضافہ کیا۔
فاطمہ اشعر کے انتخاب کو پیش کرنے کے لیے فلم ’’مارشل آرٹس‘‘ کی کاسٹ ریمپ پر اتری۔ شاز خان، فاران خان اور جگن کاظم انوکھے انداز میں فاطمہ اشعر کے شواسٹاپر پہنے ریمپ کا حصہ بنے۔ ان کے انتخاب کو حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ اس موقع پر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائی نے سلور اور گولڈن امتزاج کے ملبوسات کا انتخاب پیش کیا۔ ان کے شواسٹاپرز عدنان ظفر المعروف کین ڈول اور مہرین سید نے زیب تن کیے۔
میہا کی جانب سے خوبصورت جگمگاتے رنگوں کے عروسی ملبوسات پیش کیے گئے۔ ان کی ٹی پنک کلر کے حسین شو اسٹاپر پہنے ماورہ حسین ریمپ پر آئیں۔ نیو برائیڈل کیٹیور ویک کے 22ویں ایڈیشن کے لیے مفسرہ سعد نے اپنا روایت اور جدیت کے حسین امتزاج پر مشتمل انتخاب پیش کیا۔ ان کے شواسٹاپر اسامہ خان اور انمول بلوچ نے زیب تن کیے۔
سوچاج کا انتخاب جدید طرز کے شلوار قمیض، تلے اور گوٹے کے کام پر مشتمل ملبوسات کا مجموعہ تھا۔ ان کے شواسٹاپر پہنے بسمل کے مشہور و معروف اداکار سعد قریشی اور حریم فاروق تھے۔ حریم فاروق نے انتہائی منفرد انداز کا گوٹے سے بنایا ہوا سیاہ لباس پہنا ہوا تھا۔ جبکہ سعد قریشی بھی سیاہ شیروانی میں خوبرو دکھائی دے رہے تھے۔
زیگی کی جانب سے دولہا کے ملبوسات کا انتخاب پیش کیا گیا۔ ان کے شواسٹاپر پہن کر ایمل خان نے ریمپ پر واک کی اس کے ساتھ ہی یہ جگمگاتی ہوئی شام اور خوبصورت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
اس موقع پر ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فیشن انڈسٹری میں برائیڈل کیٹیور ویک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت خوش آئند حقیقت ہے کہ پاکستان میں آج ایسے شاندار اور حیرت انگیز کام ہورہے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ اور انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ ہم کسی بھی شعبے خصوصا آرٹ اور کلچر میں کسی سے پیچھے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری بھی پاکستان کی دیگر صنعتوں کی مانند ایک ایسی صنعت ہے۔ جو ترقی کی شاندار شاہراہوں پر گامزن ہے۔ اور اس فلیٹ فارم کے ذریعے آج دنیا بھر میں ہماری برائیڈل فیشن انڈسٹری کو سراہا جا رہا ہے۔
سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ کہ ہم نیٹ ورک کے ذریعے جو کچھ بھی نشر کیا جائے۔ وہ پاکستان کا مثبت تاثر پیدا کرے اور ہم برائیڈل کیٹیور ویک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
نیو ہم برائیڈل کیٹیور ویک کی کوریوگرافی کے فرائض ونیزہ احمد اور ہم اسپیشل پراجیکٹس اینڈ ایونٹس کی ذمہ داری تھی۔ بائیسویں ایڈیشن کے ہیئراینڈ میک اپ کی ذمہ داری ٹونی اینڈ گائے کی تھی۔ جبکہ ڈی جے عمر شو کی موسیقی مرتب کر رہے ہیں۔
بیک اسٹیج منیجمنٹ مراد اور ٹیم ہم اسپیشل پراجیکٹ کی ٹیم کے ہمراہ کررہی ہیں۔ جبکہ ایونٹ کی آفیشیل پی آر منیجمنٹ پی ایچ سلوشن اور آفیشل فوٹوگرافی احسن قریشی کررہے تھے۔
شو پروڈکشن اور ایگزیکیوشن کا انتظام ہم نیٹ ورک لمیٹڈ میں اسپیشل پروجیکٹس اینڈ ایونٹس ٹیم کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے برائیڈل ایکسٹرواگنزا کا بائیسواں ایڈیشن نیو کے ذریعے۔ بکسونی چاکلیٹو اور زونگ فورجی(لیٹس گو ڈیجیٹل) کے تعاون سے پیش کیا گیا۔
تقریب کے فریگرنس پارٹنر جے ڈاٹ فرینگرنس، ٹی پارٹنر لپٹن، بیورجز پارٹنر نیسلے اور ٹیک پارٹنر سیگو تھے۔ ایونٹ کے ڈیجٹیل اسپانسرزمیں نیو پینٹس، روز پیٹل، لپٹن اور سیگو کے نام شامل ہیں۔