26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Jan 04, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر گرفتار40 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

عدالت نے مزید 40 کارکنوں کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلی ہیں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور ضمانتیں منظور کرتے ہوئے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

لوئر کرم میں فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7 افراد زخمی

عدالت کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق تمام مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے۔ گزشتہ روز بھی بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More