رونالڈو کا ماورہ حسین کو میسج، اہم راز کھل گیا

سچ ٹی وی  |  Jan 03, 2025

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے دعویٰ کیا کہ انہیں فٹبال کے عالمی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے انسٹاگرام پر نئے سال کی مبارکباد موصول ہوئی۔

ماورہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا اور ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا، جس میں رونالڈو کے اکاؤنٹ سے بظاہر انہیں نیا سال مبارک کہا گیا تھا۔ اداکارہ نے اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا، "میرا سال تو بن گیا" اور رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا۔

تاہم، کچھ دیر بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ پیغام رونالڈو کی جانب سے ذاتی طور پر نہیں بھیجا گیا تھا، بلکہ یہ انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل فیچر کے ذریعے بھیجا گیا تھا، جس کا مقصد ان کے ہزاروں فالوورز کو عمومی پیغام دینا تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا ماورہ نے واقعی اس پیغام کو رونالڈو کا ذاتی پیغام سمجھا یا محض مزاح کے طور پر اسے شیئر کیا؟

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More