پاکستان کو 2035 تک 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے، احسن اقبال

ہم نیوز  |  Jan 03, 2025

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2035ء تک 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم 2029ء تک ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھیں گے،5 سالہ منصوبے ’اڑان پاکستان‘ کا آغاز ہو گیا ہے، متحد ہو کر معاشی ٹیک آف کرنا ہے، ماضی میں پاکستان میں ’اڑان پاکستان‘ کے مواقع ضائع ہوتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء سے 2022ء تک معاشی دلدل اور قرضوں کی دلدل میں پھنسے رہے، اب ہم اڑان کا موقع ضائع ہونے نہیں دیں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 8 سے 9 فیصد کی گروتھ پر لانا ہے، سیاسی انتشار اور نفرت کو خیرباد کہنا ہے۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، احسن اقبال

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو کوالٹی کا برانڈ بنانا ہے، 2029ء تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانی ہیں جس کے بعد اگلے 8 سے 10 سال میں سالانہ برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک لے جانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More