شعیب ملک نے کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں

سچ ٹی وی  |  Jan 03, 2025

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ وقت ختم ہوگیا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، دو سیزنز میں منیجمنٹ نے انہیں بہت اسپورٹ کیا۔

شعیب ملک نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ اب وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More