دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سچ ٹی وی  |  Jan 03, 2025

جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، سعود شکیل شکیل، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا، عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More