وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
دہشتگردی کو کچلنے کیلئے سب کو اکٹھا اور ایک پیج پر آنا ہو گا، شہباز شریف
گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اسے کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، سب کو اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔