سبی، کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، معجزانہ طور پر محفوظ

ہم نیوز  |  Jan 03, 2025

سبی، کمشنرسید زاہد شاہ کی گاڑی پر قومی شاہراہ ڈمبولی کے علاقے میں فائرنگ کی گئی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

لاہور، نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی، 8 خواتین زخمی

لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کمشنر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسافروں کے تحفظ کے لئے قومی شاہراہ پر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More