انگلینڈ چمپئنز ٹرافی میں افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ نہیں کریگا، برطانوی میڈیا کا دعوی

ہم نیوز  |  Jan 03, 2025

دباؤکے باوجود انگلینڈ چمپئنز ٹرافی میں افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ نہیں کریگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنی پالیسی پر قائم ہے،انگلینڈ کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایونٹس میں افغانستان سے میچز کھیلے گا، باہمی سیریز نہیں ہوگی۔

ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا، عاقب جاوید

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ طالبان نےافغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کو کھیلنے سے روک رکھا ہے، ویمن رائٹس نیٹ ورک نے انگلش بورڈ سے افغانستان کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انگلینڈ اورافغانستان کا چمپئنز ٹرافی میں میچ 26 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More