ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد سے سردی کی شدت میں اضافہ، وادی نیلم میں برفباری

ہم نیوز  |  Jan 02, 2025

ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، وادی نیلم میں سال نو کی برفباری نے سردی میں اضافہ کردیا۔

مغربی ہواؤں کی آمد کے بعد ملک میں بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے، ملک کے بعض علاقوں میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جوکہ چھ جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

وادی نیلم میں سال نو کی برفباری کا آغاز ہوگیا ہے، جاگراں ویلی، لوات بالا، اڑانگ کیل، سرگن، شونٹر، گریس ویلی، تاؤبٹ میں رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام، کنڈل شاہی، کٹن، جورا، اپر نیلم،کیرن، شاردہ میں موسلادھار بارش ہوئی۔

وادی نیلم کے بالائی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے، برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کے مختلف دیہاتوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔

برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحتی مقام دومیلاں، اڑانگ کیل، گریس میں سیاحوں کی آمد بھی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More