پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 02, 2025

پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کیلئے ا ی ٹیکسی سکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

صوبائی وزیر نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتاً کم مگر معیار میں بہترین ہوں ہم تیزی سے جدید اور ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ای ٹیکسی اسکیم میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More