امریکہ اور سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Jan 02, 2025

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں.

ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد ایرانی میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا کبھی امت مسلمہ کا خیرخواہ نہیں رہا، اُسے ہمیشہ اپنے مفادات عزیز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل صہیونی اسرائیلی ریاست کی پشت پناہی کر رہا ہے، غزہ میں قیامت ڈھادی گئی، انسانی حقوق کی یہ سنگین پامالیاں امریکا کو نظر نہیں آتیں۔

حکومت کو حج انتظامات سے نکل جانا چاہیے، سیکرٹری وزارت مذہبی امور

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ امریکا اور سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کی فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکا و دیگر کی مکروہ سیاست ملوث ہے، ایسی سیاست کو انسانیت تو نہیں کہا جاسکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More