یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں لاپتہ پاکستانیوں کے حوالے سے افسوسناک خبر سامنے آ گئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئی ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ زین علی ، شبیر اور ذیشان کا تعلق نارووال جبکہ اویس علی کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے۔
کانگو ، کرسمس کیلئے گھر جانیوالوں کی کشتی الٹ گئی ، 40 افراد ہلاک ، 100 سے زائد لاپتہ
ایف آئی اے کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ لاشیں پاکستان لانے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جاتے ہوئے 13 اور 14 دسمبر کی رات حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔