پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا گیا۔

اسلام آباد اور نئی دہلی میں دونوں ممالک کے ہائی کمیشن حکام نے ایٹمی تنصیبات کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں 31دسمبر 1988 کو معاہدہ ہواتھا اور یہ معاہدہ 27 جنوری 1991 کو نافذ العمل ہوا۔

پاکستان میں استحکام آ چکا اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان او ر بھارت 1991 سے ہر سال یکم جنوری کو ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات اور تنصیبات کیخلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت ہوا۔

جوہری لسٹوں کا یکم جنوری 2024 میں ہونے والا یہ تبادلہ مسلسل 33 ویں سال ہوا ہے، معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کے بارے میں مطلع کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More