10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے سکیورٹی فیچرز کا حامل ب فارم متعارف کرانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

ملک بھر میں 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے نیا ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق نیا ب فارم سکیورٹی فیچرز کا حامل ہو گا، اس خصوصی ب فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کا اجرا مرحلہ وار 15 جنوری سے کیا جائے گا۔

شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کو 6 ماہ قید ہو گی، نادرا کی وارننگ

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نادرا نے محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر ب فارم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی، بچوں کے جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ کے حصول اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام ہو سکے گی۔

نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 جنوری سے 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویریں نادرا سینٹرز پر لی جائیں گی، بچوں کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ والدین یا قانونی سرپرست کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچے کا کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لانا ہو گا، نادرا میں ضروری کارروائی کے بعد بچے کا تصویر والا ب فارم جاری کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More