نئے سال 2025ء کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوش آمدید کہا گیا تاہم ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں جشن کے بجائے سوگ منایا گیا۔
نئے سال کی آمد پر جنوبی کوریا وہ ملک تھا جہاں نئے سال کا جشن روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا بلکہ طیارے حادثے کے باعث ملک میں سوگ رہا۔
جنوبی کوریا، طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر دیوار سےٹکرا گیا، 179مسافر ہلاک
یاد رہے کہ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، اس حادثے میں صرف دو فضائی میزبانوں کو بچا لیا گیا تھا ، اس حادثے کے بعد ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔