لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر،ڈپٹی سپیکر، وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کے خلاف سال 2024 کی آخری آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔
وکیل اظہر صدیق نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملک میں مہنگائی سے عام شہری خود کشیاں کر رہے ہیں،عام آدمی بے روزگاری کے شکار ہیں،بجلی، پانی،ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔
سکیورٹی اداروں کو دھمکیاں ، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید
یوٹیلیٹی سٹورز پر عام آدمی کے لئے سبسڈی کی رقم واپس لے لی گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکسز میں اضافہ کر کے پینشن اور مراعات واپس لے لیں۔
پنجاب اسمبلی نے ایک ہزار گناہ تک وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے عام شہریوں سے مذاق کیا ہے، شہریوں سے یکساں سلوک کرنا آئین کے تحت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
عدالت سپیکر،ڈپٹی سپیکر، وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کا حکم دے اور عدالتی فیصلہ آنے تک عدالت حکم امتناعی جاری کرے۔