بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پاندے نے تعلقات میں کچھ فاصلے پر کہا کہ فاصلہ دل کو اور قریب لے آتا ہے۔
اداکارہ اننیا پانڈے سے ایک حالیہ انٹرویو میں لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ کے بارے میں ان کی رائے پوچھی گئی تو اس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کبھی کبھار تھوڑی جگہ ہونا صحت مند ہوتا ہے۔
کامیابی کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے، عائزہ خان
میرا خیال ہے کہ 45 دن تک نہ ملنا کافی ہے، یہ زیادہ برا نہیں ہے، دو مہینے ٹھیک ہیں، درحقیقت، فاصلہ دل کو اور قریب لے آتا ہے۔
اداکارہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ وہ ایک بہتر پارٹنر بن گئی ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ،وقت کے ساتھ، میں اپنے آپ میں زیادہ پراعتماد ہو گئی ہوں، اور اس کا براہ راست اثر میرے تعلقات پر پڑا ہے۔