میک اپ سرجری سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے، نیلم منیر

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں خوبصورتی بڑھانے یا بڑھاپا چھپانے کے لیے خواتین کی جانب سے میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فٹنس اور خوبصورتی سمیت دیگر مسائل پر کھل کر بات کی۔

تعلقات میں فاصلہ دل کو اور قریب لاتا ہے، اننیا پانڈے

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ دراصل خوبصورتی بڑھانے اور بڑھاپے کو چھپانے کے لیے میک اپ سرجریز کروانا شوق کا کام ہے اور مذکورہ کام وہی کرواتے ہیں جنہیں شوق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے چہرے میں جھریاں ہو رہی ہیں یا کچھ لائنیں نظر آنے لگتی ہیں تو ان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ قدرتی عمل ہے، جسے قبول کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل تو ایسا ہوگیا ہے کہ ہر کسی نے چہروں پر اتنا کام کروایا ہے کہ تمام لوگ ایک جیسے نظر آنے لگے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More