وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہادر سپوت دشمن کے ناپاک ارادوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔
کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دلیر اے ٹی ایس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، خدمت ہر فیلڈ میں رہنے والے لوگ کر رہے ہیں لیکن ملک کیلئے خون بہانا عظیم لوگوں کا کام ہے۔
نیا سال تبدیلی کا سال، ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے، گنڈاپور
انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل بھی ہے اور چالاق بھی ہے، دشمنوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را فنڈنگ کرتی ہے، را دشمنوں کو معصوم لوگوں کے قتل وغارت میں لگاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا آخر کچھ بھی نہیں، آپ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے، افواج اور جوان مل کر آپ کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملائیں گے۔