EPA
دنیا بھر میں سال نو کا استقبال جوش و خروش کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ کہیں آتش بازی اور لائٹ شو تو کہیں لوگوں نے عوامی مقامات پر جمع ہو کر 2025 کا استقبال کیا۔
دنیا بھر سے ان تقریبات کی چند تصاویر۔۔۔
Reuters
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کی تقریبات کے دوران سڈنی اوپیرا ہاؤس اور ہاربر برج پر آتش بازی کی گئی۔
Getty Images
ترکی کے شہر استنبول میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے لوگ سجے ہوئے درختوں کے گرد جمع ہیں اور موسیقاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Getty Images
استنبول کے تکسیم سکوائر اور استقلال ایونیو پر بھی جشن منانے والوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک ٹرام بھیڑ کے درمیان سے گزر رہی ہے۔
Getty Images
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے تھائی باشندے بڑی تعداد میں دریائے چاؤ فرایا کے کنارے پہنچے جہاں آتش بازی کی جا رہی ہے۔
Getty Images
بنکاک کے واٹ پاتھم وانارام مندر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
Getty Images
ابوظہبی میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے شیخ زید ہیریٹیج فیسٹیول میں آتش بازی اور ڈرون شو منعقد کیا جا رہا ہے۔
Getty Images
انڈونیشیا میں مشرقی جاوا کے شہر سورابایا کے سٹی ہال میں کئی خاندان نئے سال کا جشنمنانے کے لیے جمع ہیں۔
Getty Images
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 2025 کے آغاز کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کے دلکش مناظر۔
EPA
روس کے شہر ماسکو میں نئے سال کے موقع پر شہری کریملن کے قریب واقع ریڈ سکوائر پر سکیٹنگ کر رہے ہیں۔
Getty Images
انڈیا کے شہر ممبئی میں نئے سال کے موقع پر سمندر کنارے چہل قدمی کے علاوہ تصویریں بنوانے والوں کا ہجوم۔
Reuters
چین کے شہر بیجنگ کے شوگنگ پارک میں نئے سال 2025 کی الٹی گنتی گننے کے بعد شرکا جشن منا رہے ہیں۔
عرب ممالک میں جشن میلاد النبی کیسے منایا جاتا ہے اور اس روایت کا آغاز کیسے ہوا؟کرسمسپر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلازکہاں دفن ہیں؟نئے اسلامی سال کا آغاز مختلف ممالک میں مختلف کیوں؟گھنٹیاں بجانے سے برتن توڑنے تک، لوگ نئے سال کا استقبال کیسے کرتے ہیں؟