پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،نواز شریف کا پارٹی کو گراس روٹ پر متحرک کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کو گراس روٹ پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ن لیگ نواز شریف نے جنوری میں باقاعدہ عوامی رابطےشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نواز شریف باقاعدہ پارٹی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کے حصص کی فروخت کی منظوری نہیں دی، مصدق ملک

پہلے مرحلے میں نواز شریف سے پنجاب کی قیادت کی ملاقاتیں ہوں گی،پنجاب کی قیادت سے 4 مرحلوں میں ملاقاتیں کی جائیں گی۔

پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور اور نائب صدور کا اجلاس بھی ہو گا،ن لیگ کو عوام میں مقبول جماعت بنانے کیلئے تحریک شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More