پیٹرول56 پیسے،ڈیزل2 روپے 96پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،نواز شریف کا پارٹی کو گراس روٹ پر متحرک کرنے کا فیصلہ

ڈیزل 2 روپے 96پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا،ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت258روپے34پیسے ہوگئی،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

دوسری جانب ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 113 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔

وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

پیوستہ ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 635 بیرل ریکارڈکی گئی تھی ۔ اسی طرح 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2631 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More