لندن کے گھر سے کروڑوں کے زیورات اور مہنگے ڈیزائنر بیگز کی پراسرار چوری

بی بی سی اردو  |  Dec 31, 2024

لندن کے علاقے سینٹ جانز وڈز میں ایک گھر سے ایک کروڑ پاؤنڈ مالیت کے زیورات اور ایک ڈیزائنر ہینڈ بیگ جس کی مالیت ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ بتائی جا رہی، چوری ہو گئے ہیں۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق ایک سفید فام شخص جن کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان تھی، نے سات دسمبر کی شام پانچ سے ساڑھے پانچ بجے کے درمیان ایونیو روڈ پر موجود ایک گھر میں دوسری منزل کی کھڑکی سے چڑھ کر اندر داخل ہوئے۔

انھوں نے ہرمیس کروکوڈائل کیلی کے ہینڈ بیگ کو بھی چرایا جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھی اور ایک کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ قیمت کے زیورات چوری کیے، جن میں انتہائی منفرد قسم کے زیور شامل تھے۔

گھر کے مالک نے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی ایسی اطلاع پہنچانے والے کے لیے پانچ لاکھ پاؤنڈ انعام دینے کی پیش کی ہے جس سے ملزم کو پکڑنے اور سزا دلوانے میں مدد مل سکے۔

10 برس سے سزائے موت کا منتظر نوجوان جس کا جرم چند مرغیاں اور انڈے چوری کرنا تھا’ون کوائن‘: کرپٹو کوئین جنھوں نے اربوں لوٹے اور غائب ہو گئیںچوری کی انوکھی واردات جس کے بعد راولپنڈی پولیس کباڑ خانوں پر چھاپے مار رہی ہےدو گھنٹوں میں 28 ملکوں سے 14 ملین ڈالر کی چوری کی انوکھی اور پیچیدہ واردات

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے گہرے رنگ کی ہوڈی (جیکٹ)، کارگو پینٹ اور گرے بیس بال کیپ پہن رکھی تھی اور اس نے اپنے چہرے کو ڈھانپا ہوا تھا۔

جن اشیا کو چرایا گیا ہے ان میں جیولری کے کچھ مخصوص ڈیزائنزبھی شامل تھے۔ ان میں ڈی بیئرز بٹرفلائی ڈائمنڈ کی دو انگوٹھیاں، کیتھرین وانگ کی ڈیزائن کردہ گلابی سفائر کے تتلی کی شکل میں کانوں کے جھمکے، اس کےعلاوہ سونے سے بنا وان کلف کا نیکلس جس میں ہیرے اور سفائر جڑے تھے۔

ایونیو روڈ سوئس کاٹیج اور ریجنٹ پارک کے علاقوں کو آپس میں ملاتا ہے اور اس علاقے میں لندن کی سب سے قیمتی پراپرٹیز موجود ہیں۔

ڈیٹ کان روبرٹس کہتے ہیں کہ جو اشیا چوری ہوئی ہیں ان میں سے بہت سی ایسی چیزیں شامل تھیں جو کہ نادر اور نایاب جیولری ڈیزائن تھے اور چور کے لیے ان کی شناخت کرنا بہت آسان ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک ڈھٹائی سے کیا گیا جرم ہے، جس میں نا معلوم ملزم گھر کے اندر اسلحے کے ساتھ داخل ہوا اور اس نے متاثرہ شخص کے گھر کے تقدس کو پامال کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہم ایونیو روڈ اوراین ڈبلیو ایٹ میں رہنے والوں لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر کسی نے کوئی بھی مشکوک چیز دیکھی ہے تو پلیز آگے آئیے۔‘

’اور اگر آپ میں سے کسی نے وہ زیورات دیکھے ہیں یا کسی نے آ پ کو بیچنےکے لیےآفر کی ہے یا آپ کے پاس کوئی اور معلومات ہیں تو پلیز پولیس سے یا کرائم سٹاپر نامی کمیونٹی پروگرام کو اطلاع دیجیے۔‘

دوسرا انعام چویر کردہچیز کی قیمت کا دس فیصد ہو گاجس کی پیشکش گھر کے مالک نے کیہے۔ یہ اس شخص کو دیا جائے گا جو چوری ہونے والی جیولری کی بازیابی میں مدد کے لیے اطلاع پہنچائے گا۔

چوری کی انوکھی واردات جس کے بعد راولپنڈی پولیس کباڑ خانوں پر چھاپے مار رہی ہےدو گھنٹوں میں 28 ملکوں سے 14 ملین ڈالر کی چوری کی انوکھی اور پیچیدہ وارداتشمالی کورین ہیکرز کی بڑی واردات: آن لائن گیم سے 615 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری’ون کوائن‘: کرپٹو کوئین جنھوں نے اربوں لوٹے اور غائب ہو گئیںدنیا کے سب سے مشہور ہیرے کی کہانی جس میں بدشگونی بھی شامل ہے10 برس سے سزائے موت کا منتظر نوجوان جس کا جرم چند مرغیاں اور انڈے چوری کرنا تھا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More