قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے رپورٹرز کو صرف بی پی ایل کے حوالے سے گفتگو پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فورچون باریشال کی نمائندگی کر رہے ہیں، پیسر کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، اس کا جواز آرام کا موقع دینے کو قرار دیا گیا لیکن پھر بی پی ایل کے 5 میچز میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔
ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے اس معاملے پر سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور رپورٹرز کو صرف بی پی ایل کے حوالے سے گفتگو پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ میں فٹ ہوں اسی لیے لیگ کھیلنے آیا، ہم صرف اسی ایونٹ کے بارے میں بات کریں گے، دیگر معاملات پر سوال سے گریز کریں۔ شاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ کے ابتدائی اوورز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے
کھلاڑی بننے کے قریب ہیں، اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں ریکارڈ بنانے یا توڑنے کی کوشش نہیں کررہا، صرف اپنی لائن اور لینتھ پر توجہ دیتے ہوئے اچھی بولنگ کی کوشش کر رہا ہوں، ابتدا میں وکٹ لینا حریف ٹیم کے
fلیے مشکلات پیدا کر دیتا ہے اور یہی میرا مقصد ہوتا ہے۔ فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ میں بی پی ایل میں اچھی کارکردگی کیلئے پْرجوش ہوں، کپتان تمیم اقبال کے اعتماد پر شکریہ انھوں نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔